بابر اعظم اور صائم ایوب نے پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری بڑی پارٹنرشپ قائم کر دی

راولپنڈی (آئی این پی)بابر اعظم اور صائم ایوب نے پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری بڑی پارٹنرشپ قائم کر دی۔منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ کھیلا گیا۔لیگ کے 25ویں میچ میں دونوں اوپنرز نے کوئٹہ کے خلاف 162 رنز کی شراکت قائم کی جو اس لیگ کی دوسری بڑی پارٹنر شپ ہے۔انہوں نے یہ کارنامہ 13 اعشاریہ 3 اورر میں سرانجام دیا۔صائم ایوب نے 34 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔

زلمی کے اوپنرز نے اس دوران گلیڈی ایٹرز کے بولرز کو 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔پی ایس ایل میں اس سے قبل بابر اعظم اور شرجیل خان نے 176 رنز کی شراکت داری قائم کر رکھی ہے۔یہ ریکارڈ 2021 میں بنایا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close