لاہور قلندرز نے نئی تاریخ رقم کردی

لاہور(پی این آئی)لاہور قلندرز نے اپنے ہوم گرائونڈ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل8کا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا اور نئی تارخ رقم کر ڈالی۔ایچ پی ایل پی ایس ایل کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور عبد اللہ شفیق کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 242رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ کرتے پوئے لاہور قلندرز نے 20اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر241رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کا یہ اسکور پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 247رنز 2021میں پشاور زلمی کے خلاف بنایا تھا۔اس کے علاوہ پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور 245رنز 2022میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں