کراچی حملہ، نجم سیٹھی کا پی ایس ایل سے متعلق بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8 کو کوئی خطرہ نہیں، ایونٹ جاری رہے گا۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جاری رہے گی، پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ وہ صرف سٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرے گی، ان کہنا ہے کہ معاہدوں کو توڑا گیا ہے اس لیے ٹارگٹ کریں گے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close