ملتان (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر نے بابر اعظم کیخلاف بیان پر محمد عامر کو آئینہ دکھا دیا۔قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر چہ بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہیں تاہم اس سے کسی بھی کھلاڑی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا ایک برا دن ضرور ہوتا ہے اور یہ کھیل کا حصہ بھی ہے، بلا شبہ بابر ایک ورلڈ کلاس بیٹر
اورتینوں فارمیٹس میں کارکردگی ثابت کرچکے ہیں۔تاہم بلے باز کو پویلین کی راہ دکھانے کیلئے باولر کو صرف ایک اچھی گیند پھینکنے کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات میچ سے قبل کسی بھی صورت بہتر نہیں، عامر کو خود پر بھروسہ ہے تاہم اسے اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ باولر کا بھی برا دن ہوتا ہے۔یاسر شاہ نے کہا کہ محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اچھی کارکردگی پیش کی ہے لیکن پشاور زلمی کے خلاف میچ ان کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا ہے۔
زلمی کیخلاف میچ کی رات محمد عامر کے لیے ناقابل فراموش قراردی جارہی ہے کیوںکہ وہ 42 رنز دینے کے باوجود کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ مجھے بابر پر تنقید کرنے والوں کی سمجھ نہیں آتی اور بابر بڑا پلیئر ہے جس کا دل بھی بڑا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں