نئی دہلی (پی این آئی) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دہلی میں جاری ہے۔۔۔کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو پہلے روز سر پر گیند لگی تھی، 2 مرتبہ ہیلمٹ پر گیند لگی اور پھر وہ کنکشن کا شکار ہوئے۔۔۔آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کنکشن کا شکار ہونے کے باعث بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔۔۔۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میتھیو رینشا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے،
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے میتھیو رینشا کی منظوری دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل دی۔۔۔۔آئی سی سی قوانین کے مطابق کنکشن کے شکار کھلاڑی کا متبادل میچ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔آئی سی سی کے مطابق ڈیوڈ وارنر باقاعدگی سے بولنگ نہیں کرتے اس لیے رینشا بولنگ نہیں کر سکیں گے، کنکشن کے متبادل کو باہر ہونے والے کھلاڑی کی طرح ہی ہونا ہوتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں