کونسا پاکستانی بالر 160 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے گیندبازی کر سکتا ہے؟ عبدالرزاق نے نام بتا دیا

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔ مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ مستقبل میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کو میں نے نیشنل ٹی20 کپ میں دیکھا تھا اور انکی باؤلنگ نے مجھے بہت متاثر کیا، اگر وہ اپنی فٹنس پر کام کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھوسکتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارم کرنے والے کرکٹرز کو قومی ٹیم میں موقع دینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close