عبدالرزاق نے محمد حفیظ کو پروفیسر کہنے کی وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے پہلی مرتبہ محمد حفیظ کو ‘پروفیسر ‘ کہنے کے پیچھے چھپی وجہ بیان کر دی ہے ۔عبدالرزاق نے کہا کہ محمد حفیظ کو پروفیسر اس لیے کہتے ہیں کیوں کہ ان کے اندر بولنے کی کوالٹی ہے۔

افتتاحی میچ سے متعلق سابق کھلاڑی کا کہناتھا کہ پچ اچھا پرفارم کر رہی ہے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان اچھا میچ ہوا، فخرزمان نے اچھا پرفارم کیا۔اس موقع پر پروگرام میں شریک اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھازیادہ عوام کو لگتا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کو ریلیز ہونا چاہیےجبکہ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی فلمیں بھی اچھی بن رہی ہیں۔دوسری جانب پروگرام میں500 کی دوڑ کا مقابلہ ہوا جس میں اداکارہ مریم نفیس کی ٹیم نے کرکٹر عبدالرزاق کی ٹیم کو ہرا دیا۔مریم نفیس کی ٹیم نے 431 اسکور بنایا جبکہ مریم کا کل اسکور 836 اور سابق کرکٹر عبدالرزاق کا اسکور 765 ہوگیا۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close