پاکستانی کرکٹر پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹی کرپشن کمیٹی نے آل راؤنڈ آصف آفریدی پر 2سال کی پابندی عائد کردی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپرس نیوز کے مطابق آصف آفریدی کو انٹی کرپشن کوڈ آف کنڈیٹ کے خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی۔

آصف آفریدی نے میچ فکسنگ کی پیش کش ہونے پر متعلقہ حکام کو آگا ہ نہیں کیا تھا جس کے بعد انہیں 12ستمبر2022کو معطل کردیا گیا تھاتاہم ان کی جانب سے اقبال جرم کے بعد کمیٹی نے سزا سنادی ، سزا کا اطلاق معطلی کی تاریخ سے ہوگا ۔ پی سی بی منیجنگ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ میچ فکسنگ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close