پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے 3کوچز کے نام فائنل کرلیے

لاہور ( پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کوچز کے نام فائنل کرلیے، مکی آرتھر ڈائریکٹر کرکٹ، گرانٹ برنبرڈ ہیڈ کوچ اور گرانٹ لڈن اسٹرینتھ و فٹنس کوچ ہوں گے۔پی سی بی کی ہدایت پر مکی آرتھر نے اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف لانے کے لئے کوچز سے رابطے کیے ہیں اور 2کوچز سے مالی معاملات طے کرکے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔اس بار مکی آرتھر قومی ٹیم کے کرکٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گرانٹ بریڈبرن ہیڈ کوچ اور گرانٹ لڈن اسٹرینتھ و فٹنس کوچ ہوں گے۔آل رائونڈر یاسر عرفات کو بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے تاہم مزید کوچز کی تقرری کا فیصلہ پی ایس ایل 8 سے پہلے کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close