ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر شعیب ملک کے بیان پر ثانیہ مرزا نے جواب دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز بعد اپنے شوہر کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے

‘۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شعیب ملک نے مزید لکھا کہ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں ، آپ اسی طرح مضبوط رہیں، ناقابل یقین کیرئیر پر ڈھیروں مبارکباد ‘۔اب ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ اور ساتھ ہی مسکراہٹ والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں