پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے اپنے پسندیدہ فٹبالر کا نام بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے گول کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو توجہ حاصل ہوئی، امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی توجہ ملے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فری کک پر میرے گول کا موازنہ فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں سے کرنا اعزاز کی بات ہے، کوشش ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے ایسے گول کر سکوں، سعودی عرب میں کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، کھلاڑیوں اور سٹاف نے وہاں کھیل کر تجربہ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخرہے کہ پاکستان میں میرے خاندان نے کھیلوں کے فروغ میں حصہ ڈالا اور اب میں سکواش سے ہٹ کر فٹبال میں اپنا حصہ ڈاٍلنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ماریہ خان نے بتایا کہ میسی یا رونالڈو کی بجائے وہ فرانسسی سپر سٹار زین الدین زیڈان کی پرستار ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں کھیلے گئے چارملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ماریہ خان نے شاندار گول کر کے سعودی عرب کے خلاف میچ ڈرا کرا دیا تھاجس کی وجہ سے ماریہ خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا جبکہ پاکستان نے اس ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ ماریہ خان سکواش کے سابق عالمی چیمپئن ہاشم خان کی نواسی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close