آئی سی سی مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان ،پاکستانی بابراعظم کپتان مقرر

دبئی( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کیلئے ٹیم میں شامل واحد پاکستانی بابراعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، شریاس آئیر، ٹام لیتھم، سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔اعزاز ملنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ان کی فیملی نے اس اعزاز پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئرمیں کوئی پاکستانی لڑکی جگہ پانے میں ناکام رہی، ویمنز ٹیم کیلئے بھارت کی ہرمن پریت کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی تین تین،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی دودو جبکہ نیوزی لینڈ کی ایک کھلاڑی شامل ہیں۔اس سے قبل آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا جس میں محمد رضوان اور حارث روف کو ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر جبکہ ندا ڈار کو ویمنز ٹی ٹونٹی آف دی ایئر کا حصہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close