شاداب خان کی منگنی ہوگئی، منگیتر کس کرکٹر کی بیٹی نکلی؟ غیرمصدقہ اطلاعات

میانوالی (پی این آئی) سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہے کہ پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی بھی منگنی ہوگئی ہے اور لڑکی سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی ہیں تاہم آزادانہ ذرائع یا خود کرکٹر کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان کے نامور کرکٹرز نے بھی شاداب خان کو منگنی کی مبارکباد دی ہے، اس سے قبل شاداب خان کا نام کچھ پاکستانی اداکارائوں کے ساتھ بھی جوڑا جاچکا ہے لیکن ان افواہوں کے کسی انجام تک پہنچنے سے قبل ہی اب اطلاعات ہیں کہ آخر کار شاداب خان نے اپنے لیے لائف پارٹنر کا انتخاب کرلیا ہے اور یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ ثقلین مشتاق کی بیٹی ان کے لیے ایک بہترین لائف پارٹنر ثابت ہوگی۔ یادرہے کہ حال ہی میں حارث رؤف اور پھر شان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ اب شاداب خان کی منگنی کی افواہ سامنے آگئی ہے ،ادھر تین فروری میں شاہین آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close