پاکستان میں اسپورٹس مین ذلیل ہوتا ہے، کم عمر ریکارڈ ہولڈرکوہ پیما شہروز کاشف پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کے کم عمر ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما شہروز کاشف جیو نیوز سے گفتگو کے دوران مایوسی میں پھٹ پڑے ۔ شہروز کاشف نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ دکھ کے ساتھ یہ لفظ استعمال کر رہا ہوں کہ پاکستان میں اسپورٹس مین ذلیل ہوتا ہے ،سرپرستی کرنے کے حوالے سے مجھے انتہائی ما یوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔شہروز کاشف نے کہا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ 10 مرتبہ وعدہ کر چکے ہیں کہ

آپ سمٹ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں ، ہم آپ کی معاونت کریں گے لیکن ا یک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ، صدر مملکت سے لے کر تقریباً سب سے ملاقات ہو چکی ، وزیر اعلیٰ سے ملاقات کا ٹائم مانگا لیکن ٹائم ہی نہیں ، اب مجھے کوئی ملاقات کے لیے بلاتا ہے تو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ کوہ پیمائی کی طرف کسی کا رحجان نہیں اپیل کر کر کے اب تنگ آچکا ہوں ۔شہروز کاشف نے مزید کہا کہ میں اپنے خواب کی تکمیل کے بہت قریب پہنچ چکا ہوں ،

میرا خواب ضرور پورا ہو گا مجھے 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین کوہ پیما بننا ہے۔کم عمر کوہ پیما نے یہ بھی کہا کہ میں ریڑھ کی ہڈی میں سرجری کے بعد اب مکمل فٹ ہوں، میں اب تک 10 چوٹیاں سر کر چکا ہوں ،4باقی رہتی ہیں، 4 مارچ سے باقی چار چوٹیاں سر کرنے کے سفر کے لیے نکل رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close