شعیب اختر نے فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے اچانک علیحدگی کا کیوں اعلان کر دیا، بڑ ی وجہ بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر نے اپنے زندگی پر مبنی فلم ’’راولپنڈی ایکسپریس ‘‘ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے پیغام جاری کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ بہت رنج دلی سے آپ کو بتانا پڑ رہا ہے کہ میں نے مہینوں کے سوچ بیچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ میں

’’راولپنڈی ایکسپریس ‘فلم اور اس کے پروڈیوسر سے کیا معاہدہ ختم کر کے علیحدہ کر رہا ہوں ، یقیناًیہ ایک خوبصورت منصوبہ تھا اور میں نے اس کے ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن بدقسمتی سے چیزیں درست نہیں جا رہی تھی، معاہدے کو دوستانہ طور پر حل کرنے میں ناکامی اور اس کی خلاف ورزیاں اس معاہدے کو ختم کرنے کی وجہ بنی،ا س لیے میں نے خود ا س الگ کر لیا اور اپنی زندگی کی کہانی سے متعلق تمام طرح کے قانونی حقوق واپس لے لیے ہیں، اگر فلم میکرز نے میری زندگی پر فلم جاری رکھنے کی کوشش کی تو میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں