ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں کھیلے جانے والے چار قومی خواتین فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی ماریہ خان نے بہت ہی شاندار گول کر کے سعودی عرب کے خلاف میچ ڈرا کرا دیا۔سعودی عرب کے شہر الخوبر میں ہونے والے میچ میں سعودی خواتین ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں ایک گول کر کے برتری حاصل کی جسے میچ کے 65 ویں منٹ میں ماریہ خان نے بہت ہی شاندار گول کر کے برابر کردیا۔
Grand daughter of Hashim Khan and wont do wonders? Maria Jamila Khan for you!!! 🇵🇰🇵🇰🇵🇰 pic.twitter.com/PBy6lmC6zP
— Noorena Shams (@noorenashams) January 20, 2023
میچ کے 65 ویں منٹ میں فری کک کے موقع پر پاکستانی کھلاڑی ماریہ خان کے پاس کا انتظار کرتے رہے لیکن انہوں نے کافی دور سے خود ہی بال کو جال میں پہنچانے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر ماریہ خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جبکہ اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی ان کے لیے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔میچ کا اختتام ایک ایک گول کی برابری پر ہوا جس کے بعد 7 پوائنٹس ہونے کے باعث سعودی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا گیا جبکہ پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں