آئی پی ایل ٹیم کی خوبصورت مالکن کو دوران میچ ہی شادی کی پیشکش کر دی گئی

کیپ ٹاؤن (پی این آئی) سن رائزرز حیدرآباد کی شریک مالک کلانیتھی مارن کی بیٹی کاویہ مارن اپنی خوبصورتی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائی رہتی ہیں لیکن اب ان کی شہرت بھارت سے باہر بھی پہنچ گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں حالیہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کاویہ کو ایک مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سن رائزرز ایسٹرن کیپ، آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی جڑواں فرنچائز جمعرات کو پارل کے بولانڈ پارک گراؤنڈ میں پارل رائلز کے خلاف میچ کھیل رہی تھی۔ سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے کھیل میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اچھی شروعات کی اور ایک مرحلے پر پارل رائلز کا سکور 8 اوورز کے اختتام پر 3 وکٹ پر 60 تھا۔یہی وہ وقت تھا جب کیمرہ ہجوم میں موجود ایک پرستار پر جاٹکا جس نے ایک پلے کارڈ پکڑ رکھا تھا جس میں لکھا تھا، ‘کاویہ مارن، کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟’ ویڈیو کو ایس اے 20 کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا اور یہ کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔سن رائزرز ایسٹرن کیپ اور پارل رائلز کے درمیان میچ کے بارے میں بات کی جائے تو سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے یہ مقابلہ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ پارل رائلز 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 127 رنز بنا سکی اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ نے 18.2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close