نسیم شاہ نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے ایک اور ون ڈے میچ میں نیا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وہ کیریئر کے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باولر بن گئے۔نسیم شاہ نے پانچویں ون ڈے میں اپنی 18 وکٹیں مکمل کرلی۔

اس سے قبل پانچ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ریان ہیرس کا تھا۔ آسٹریلوی باولر نے اپنے کیریئر کے ابتدائی 5 میچز میں 17 وکٹیں لی تھیں۔ خیال رہے کہ نسیم شاہ نے پچھلے میچ میں 4 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا بھی ریکارڈ بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں