ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم کھلاڑی باہر

کراچی (پی این آئی )ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا،اہم کھلاڑی باہر۔۔ پاکستان کے دورے پر آئی مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ باؤلر میٹ ہنری انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ آفیشلز کا کہنا ہے کہ میٹ ہنری کو دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پیٹ درد کی شکایت ہوئی ۔

میٹ ہنری دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ نیوزی لینڈ واپس جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ آفیشلز کا کہنا ہے کہ ون ڈے سکواڈ میں میٹ ہنری کے متبادل کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close