لاہور (پی این آئی) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) کے میچز کھیلنے ڈھاکا جائیں گے۔جیو نیوز کے مطابق گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی فٹنس کی بحالی کیلئے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز کھیکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے وہ صرف دو میچز کھیلنے ڈھاکا جائیں گے جس کے فوری بعد وہ واپس وطن پہنچ کر پی ایس ایل کے میچز کھیلیں گے۔ ذرائع کے مطابق بی پی ایل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو مختصر میچز کیلئے این او سی دیا جائے گا اور انہیں ہدایت دی جائے گی کہ وہ ملکی لیگ کھیلنے پاکستان آئیں۔واضح رہے کہ بی پی ایل 6 جنوری سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں