ٹی ٹونٹی ٹیم میں سلیکشن کیلئے بلے بازوں کا سٹرائیک ریٹ کیا ہوگا؟ شاہد آفریدی نے شرط رکھ دی

اسلام آباد(پی این آئی)پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جن کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیک ریٹ 135 سے کم ہوگا اس کو سلیکٹ نہیں کرینگے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام بچوں پر بطور سلیکٹر میری نظر ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی پچ سے مطمئن نہیں ہوں۔

میری خواہش تھی کہ باوئنسی پچ ہونی چاہئے۔شاہد آفریدی نے کہ عہدے پر رہتے ہوئے سب کو خوش رکھنا مشکل کام ہے، پلان بنائے جاتے ہیں اورحکومتیں بدل جاتی ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوں۔ ثقلین مشتاق کے ساتھ کمیونی کیشن گیپ بہت اہم ہے، رابطے کے فقدان میں کوئی درمیان کا شخص فائدہ اٹھالیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close