کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا ایک اور کھلاڑی بیمار پڑ گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کا ایک اور کھلاڑی بیمار ہو گیا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہاکہ ڈائریا کی وجہ سے کامران غلام کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور آج بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close