مکی آرتھر کو دوبارہ ہیڈ کوچ بنانے کے فیصلے پر رمیز راجہ کا شدید ردِعمل آگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ اگر مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ لانے کا سوچا جا رہا ہے تو پھر ثقلین مشتاق کو بھی عزت دیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپ نے چیف سلیکٹر کو تبدیل کر دیا ، نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین تبدیل کر دیا گیا ، رات کے دو بجے ٹویٹ کر کے کہا گیا کہ میں آگیا ہوں ، آپ کو عزت کیساتھ لوگوں کو باہر کرنا ہوگا۔

 

 

 

اب کوچز کی تبدیلی کی بات ہو رہی ہے ، اگر مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ لانے کا سوچ رہے ہیں تو ثقلین مشتاق کو بھی عزت دیں ۔سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا خطرے سے خالی نہیں، زیادہ تبدیلیوں سے سکواڈ میں مسئلے ہوں گے ، انگلینڈ کیخلاف سیریز میں سبق ملا ، جب ہم بہترین ٹیم کیساتھ کھیلتے ہیں تو ہماری کمزوریاں کھل کر عیاں ہوتی ہیں ۔ رمیز راجہ نے مزید کہا کہ لوگ باہر سے آکر حملہ کر دیتے ہیں ، یہ کھیل صرف اور صرف کرکٹرز کیلئے ہے ، یہاں سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں