چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کے بعد کیا رمیز راجہ کو کمنٹری کرنے سے بھی روکا جائے گا؟ نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ رمیز راجا کی عزت کرتے ہیں، ان کو کمنٹری سے بالکل نہیں روکا جائے گا، ہم رمیز راجا کی کمنٹری کی مخالفت نہیں کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کا اسٹار ہے، وہ ہمارے دلوں میں ہے، بابر کے بغیر ٹیم کا مزہ نہیں ہو گا، کرکٹ ٹیم کے معاملات کرکٹ کے لوگوں پر چھوڑوں گا۔ویمن لیگ کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا ویمن لیگ کا آئیڈیا اچھا ہے،

اس پر سنجیدگی سے کام کریں گے لیکن جونیئر لیگ کے بارے میں منفی رائے ہی ملی ہیں، جائزہ لیں گے کہ جونیئر لیگ کا کیا کرنا ہے۔پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے حوالے سے سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کوئٹہ میں کور کمانڈر اور حکومت نے پورے تعاون کا یقین دلایا ہے، حتمی فیصلہ وہاں کے زمینی حقائق دیکھ کر کریں گےان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹ کے میچز دیکھنے کوئی نہیں آتا، فینز خود کو شہر اور ریجن کے نام پر ٹیم سے جوڑتے ہیں، میری تجویز یہ ہوگی کہ ڈپارٹمنٹس ملک کر ریجن کی کرکٹ کو سپورٹ کریں۔

close