پے درپے شکستیں، قومی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

لاہور (پی این آئی) انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں 0-3 کی شکست کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔ پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کا آغاز چھٹی پوزیشن پر کیا تھا تاہم ناقص پرفارمنس کے بعد اب بابر الیون سری لنکا سے بھی نیچے 7ویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 107 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے، جنوبی افریقہ 104 پوائنٹس لے کر چوتھے، نیوزی لینڈ 100 پوائنٹس کے ہمراہ 5ویں،

سری لنکا 88 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، پاکستان 87 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ہمراہ 8ویں، بنگلہ دیش 46 پوائنٹس لے کر 9ویں جب کہ زمبابوے کی ٹیم 25 پوائنٹس لے کر 10ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان کے پاس اب نیوزی لینڈ کیخلاف کل سے شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے چھٹی پوزیشن واپس حاصل کرنے کا موقع موجود ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close