حارث رئوف نے شادی کے دوسرے روز ہی اپنی نئی نویلی دلہن سے متعلق غلط فہمی دور کردی

لاہور(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے اپنی نئی نویلی دلہن سے متعلق پاکستانی کی غلط فہمی دور کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں۔ حارث روف کا کہنا تھا کہ مزنا مسعود کا کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے، براہ کرم کسی بھی دھوکہ دہی سے محتاط رہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔واضح رہے کہ حارث روف کی اس وضاحت سے پہلے خبریں سامنے آئی تھیں کہ مزنا مسعود سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close