یونس خان کو چار سال بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دینے پر سہیل تنویر ٹرولز کا نشانہ بن گئے

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹر سہیل تنویر نے چار سال بعد سابق کپتان یونس خان کو بیٹے کی مبارکباد دے کر سوشل میڈیا صارفین کو ٹرولنگ کا موقع فراہم کردیا۔یونس خان نے چار سال پہلے سنہ 2018 میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کا ٹویٹ کیا تھا جو شاید چار سال بعد سہیل تنویر کی نظر میں آ یا اور انہوں نے مبارکباد دے دی۔سہیل تنویر کی مبارکباد پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ یہ چار سال پرانا ٹویٹ ہے جس کا جواب دینے میں آپ کافی لیٹ ہوگئے ہیں. ایک صارف نے سہیل تنویر کو ٹائم ٹریولر قرار دیا اور کہا کہ وہ نئے پاکستان میں رہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close