محمد رضوان کی جگہ قومی ٹیم میں کس کو شامل کیا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کےخلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان کو آرام دیا جائے گا،ان کی جگہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں تقریباً چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی کا امکان ہے،سرفراز جنوری 2019 کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر میر حمزہ کی بھی چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے پر میر حمزہ ٹیسٹ کھیلیں گے جبکہ آف اسپنر ساجد خان کو بھی موقع دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بیس سال بعد پاک سرزمین پر ٹیسٹ کھیلنے کےلیے تیار ہیں،گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، ٹیسٹ کے لیے تیار پچ کو اسپنرز کے لیے موزو قرار دیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close