شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا؟ وضاحت کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے ہمارے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ شاہد آفریدی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی، انہیں بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی، مصروفیات سے فراغت پر وہ میٹنگ میں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی پر توجہ دینا چاہتا ہوں، اگلے کچھ ماہ ٹی وی شوز نہیں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close