نجم سیٹی کو پی سی بی کی سربراہی ملنے پر محمد عامر کا ردِ عمل آگیا

لاہور (پی این آئی) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو پی سی بی کے معاملات سنبھالنے کیلئے درست انتخاب قرار دیدیا۔ محمد عامر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نجم سیٹھی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا گیا ” درست کام کیلئے درست شخص کا انتخاب ، نجم سیٹھی سر مبارک ہو ۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ، کمیٹی میں شاہد آفریدی ، ثناء میر بھی شامل ہیں ۔وفاقی حکومت نے پی سی بی کا 2019 کا آئین ختم کرتےہوئے سال 2014 کا آئین بحال کیا ہے جس کےتحت ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بھی بحال کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close