کراچی (پی این آئی) پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم آج کراچی پہنچے گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آج جمعرات کو براستہ دبئی کراچی پہنچے گی۔ مہمان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کر رہے ہیں اور ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کین ولیمسن، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ڈیوون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مِچل، ہینری نکلز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، اش سوڈھی، بلیئر ٹکنر، نِیل ویگنر، ول ینگ شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز اور محمد رضوان شامل ہیں۔محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں