شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کس تاریخ کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہے ہیں؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی )پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاءکے ساتھ شادی کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی نئے سال میں تین فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔

 

 

 

گزشتہ سال مارچ میں شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ مجھ سے شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ نے رابطہ کیا ہے اور دونوں خاندان رابطے میں ہیں ، جوڑی جنت میں بنتی ہیں، اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی ۔ایک ماہ بعد شاہد آفریدی نے خوشخبری سنائی کہ میرے اہل خانہ نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ میری بیٹی انشاءکا رشتہ قبول کر لیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں