فیفا ورلڈ کپ فائنل ، ٹکٹ بلیک ، امارات میں قیمت اتنی زیادہ ہوگئی کہ یقین نہ آئے

دبئی (پی این آئی)فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کی ٹکٹیں بلیک ریٹ پر فروخت ہونے لگی ، ایک ٹکٹ کی قیمت کتنے لاکھوں تک جا پہنچی ، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں ۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے رہائشی ایک پرائیویٹ سیلر کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میچ کیلئے 23ہزار درہم جو کہ پاکستانی روپے میں تقریبا 14لاکھ تیرہ ہزار بنتے ہیں کہ صرف دو ٹکٹ فروخت کر رہا ہے ۔ سیلر کا کہنا تھا کہ میرے دوست نے 30ہزار درہم (تقریباً 18لاکھ 43ہزار روپے)کے ٹکٹ فروخت کیے ہیں ۔ خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 18 دسمبر کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close