اسپنر ابرار احمد کا جادو انگلش اوپنرز کو تہس نہس کرگیا ، ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر نے لگے

ملتان (پی این آئی)ملتان اسٹیڈیم میں انگلینڈ کیخلاف اسپنر ابرار احمد کا جادو انگلش اوپنرز کو تہس نہس کرگیا، اسپنر انگلش ٹیم کی 7 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابرار کی عمدہ بولنگ کے باعث قومی بولر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر نے لگے ، ابرار کی تعریف میں قومی کھلاڑیوں کے علاوہ سرحد پار ے شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں ۔آل راؤنڈر شاداب خان نے ابرار احمد کے ڈیبیو کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بہترین آغاز لڑکے، کیا بولنگ کی ہے، ماشااللہ، نظر نہ لگے۔

قومی کھلاڑی محمد حارث نے ابرار کی بولنگ کو جادو قرار دیا اور ٹوئٹ میں 10 وکٹوں کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔دوسری جانب بھارت کے ڈومیسٹک کھلاڑی ابھینو مکھنڈ نے بھی ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کی، ابھینو مکھنڈ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی حکمت عملی کو کاؤنٹر کرنے کیلئے پاکستان مسٹری اسپنر کو لایا جو اب جادو کی طرح کام کر رہا ہے۔

close