ملتان ٹیسٹ،پاکستانی اسپنرز نے انگلش بیٹرز کو دبوچ لیا، پوری ٹیم آؤٹ

اسلام آباد (پی این آئی )ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد کھیلے جانے والی ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 3 ٹیسٹ میچز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی بولرز کے آگے انگلینڈ بیٹرز دوسرے سیشن سے قبل ہی ڈھیر ہوگئے۔ک انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 اور زاہد محمود 3 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close