پاکستان جیتا ہوا پنڈی ٹیسٹ میچ ہار گیا

راولپنڈی (پی این آئی) سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ۔پنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز آخری سیشن میں پاکستان کے کھلاڑی 85 رنز بھی نہ سکے۔سعود شکیل 76 رنز کے ساتھ ٹاپ بلے باز رہے۔ گزشتہ روز عبداللہ شفیق 6 اور کپتان بابر اعظم 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے۔اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹ 499 رنز سے آگے بڑھائی، آغا سلمان 53 رنزبناکرآؤٹ ہوئے

زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 579 رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔انگلینڈ کے ول جیکس نے 161 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگزمیں 78 رنزکی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو سنچری میکر بین ڈکٹ کو صفر پرنسیم شاہ نے بولڈکیا، اولی پوپ بھی 15 رنزپر آؤٹ ہوئے۔زیک کرالی کو بھی 50 رنزپر محمد علی نے ہی آؤٹ کیا۔ جوروٹ نے ہیری بروک کے ساتھ 96 رنزکی شراکت لگائی۔جو روٹ 73 رنزبناکر

زاہد محمود کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان بین اسٹوکس کوئی رن نہ بناسکے، ہیری بروک نے ول جیکس کے ساتھ مل کراسکور 248 رنز تک پہنچایا، ول جیکس 24 رنزپر آغاسلمان کا شکارہوئے۔چائے کے وقفے سے قبل نسیم شاہ نے ہیری بروک کو 87 رنزبولڈکردیا، وقفے کے دوران انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئرکرنے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنزپرڈکلیئر کرکے ڈرا ہوتے میچ میں جان ڈال دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close