عارف والا میں حسن علی کیساتھ مقامی لوگوں کی بدتمیزی

اسلام آباد (پی این آئی )عارف والا میں قومی کرکٹر حسن علی کے ساتھ مقامی افراد کی جانب سے بدتمیزی اور ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حسن علی پی پی ایل کے سلسلے میں عارف والا میچ کھیلنے گئے، فیلڈنگ کرتے حسن علی پر کراؤڈ نے جملے بازی کی، ایک شخص نے حسن کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹر کا کیچ چھوڑنا بھی یاد دلایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص کہتا ہے کہ

تم اسکواڈ میں شامل نہیں ہو، اس کے علاوہ ان سے سوال بھی کیا جاتا ہے کہ سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا؟حسن علی کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال ہوا جس کے باعث کرکٹر نے آپا کھو دیا اور اسٹیڈیم میں جھگڑا ہوگیا۔ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیا اور لوگوں کو کرکٹرز کی عزت کرنے کا بھی کہا۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہمارے لوگ بار بار ایک ہی چیز کیوں یاد دلاتے ہیں؟ دوسروں کی غلطیاں بھولانا سیکھیے یہ نہیں کہ

دوسرے کی دماغی صحت متاثر کریں، ہم وہ میچ پہلے ہی ہار چکے تھے۔عبداللہ نامی صارف نے کہا میں حسن کا بہت بڑا فین نہیں ہوں اس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آئی سی سی ایونٹ جتوائے، اس طرح ان کی بے عزتی نا کریں، مجھے معلوم ہے لوگ اس کیچ کو چھوڑنے کے بعد افسردہ تھے لیکن کیا ہم اس کے بعد مزید دو ٹورنامنٹس نہیں ہارے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close