بابر اعظم کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی، بھارتی صحافی کو ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

نئی دہلی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی تعریفیں ماضی کے لیجنڈ کرکٹرز خود کرتے ہیں۔ اس کے برعکس بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو کے بھی کچھ مداح ہیں لیکن حال ہی میں بھارتی صحافی نے جب اعتراف کیا کہ بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی ہے تو بھارتی مداحوں نے اپنا سارا غصہ نکالا،اویناش آریان کی ٹوئٹ پر بھارتی مداحوں نے ان کے لیے

نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور انہیں خوب برا بھلا کہا،صحافی نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ‘کسی بھی کھلاڑی کے مداح اس وقت تک آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے جب تک آپ ان کے کرکٹر کی تعریف کریں، جیسے ہی ان پر تنقید کی جائے گی تو وہ گالیاں دینا شروع کردیں گے’،بعدازاں اویناش نے متعدد ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے کئی دیگر کھلاڑیوں کو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دیا جس میں آسٹریلین اسپنر ایڈم زمپا، پاکستانی بولر جنید خان، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور اسٹیو اسمتھ شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں