محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں، پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کو اجازت نامہ (این او سی) جاری کر دیا۔ محمد عامر کو ابو ظبی ٹی ٹین لیگ کے لیے این اوسی جاری کیا گیا۔

محمد عامر ٹی ٹین لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔خیال رہے کہ ابو ظبی ٹی ٹین لیگ جاری ہے اور 4 دسمبر تک ابوظبی میں کھیلی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close