ایرانی فٹبالر کو گرفتار کر لیا گیا

تہران (پی این آئی) ایران کے مشہور فٹبالر ووریا غفوری کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے حکومت کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور قومی ورلڈ کپ ٹیم کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ووریا غفوری کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے ووریا غفوری کو ان کے اپنے کلب کے ساتھ تربیتی سیشن مکمل ہونے کے بعد حراست میں لیا ۔ایرانی حکام نے 35 سالہ فٹبالر ووریا غفوری کو ایرانی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اورتنقید کرنے کے الزامات پر حراست میں لیا گیا

غفوری پر حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے کا بھی الزام ہے۔ووریا غفوری قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ایران کی ٹیم میں شامل تھے تاہم انہیں عین وقت پر ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ووریا غفوری ایران کی فٹبال ٹیم کی سابق رکن اور تہران کے کلب استغلال کے کپتان رہ چکے ہیں۔ وہ حکومت پر اکثر ہی تنقید کرتے رہتے ہیں۔فٹبالر کو اس سے قبل بھی ایک بار سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر تنقید کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں اپنا ترانا نہیں پڑھا۔لڑکی کی موت پر احتجاج، ورلڈ کپ فٹبال میں شریک ایرانی ٹیم نے اپنا قومی ترانا نہیں پڑھا۔اس لیے ووریا غفوری کی گرفتاری کو کھلاڑیوں کے لیے انتباہ کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے تاکہ کھلاڑی ورلڈ کپ میں اس طرح کا احتجاج دوبارہ نہ کریں۔

close