مظاہرین سے اظہار یکجہتی، ایرانی ٹیم نے میچ سے قبل قومی ترانہ نہیں پڑھا

دوحہ(پی این آئی )فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ایرانی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف اپنے میچ سے قبل قومی ترانہ نہیں پڑھا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی ٹیم کی جانب ترانہ نہ پڑھنا اپنے ملک میں جاری احتجاجی مظاہرین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ۔ اس میچ میں ایران کو انگلینڈ کے ہاتھوں دو گول کے مقابلے میں چھ گول سے شکست ہوئی ہے۔خیال رہے کہ میچ سے ایک دن قبل ایرانی ٹیم کے کپتان احسان حاجصفی نے کہا تھا کہ احتجاجی مظاہرین کی حمایت کرتے ہیں اور ان کیساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close