بابر اعظم کیلئے نیا شاندار ‘بلا’ تیار، انگلش برانڈ نے ویڈیو جاری کر دی

لندن(آئی این پی)دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے انگلینڈ کے معروف اسپورٹس برانڈ نے نیا بلا تیار کیا ہے،گرے نکولس نامی معروف برانڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر گزشتہ روز ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بابر اعظم کے لیے تیار ہونے والے شاندار بلے کو دکھایا گیا،ویڈیو میں کیپشن لکھا گیا کہ ‘بابر کے لیے تیار کردہ یہ نیا بلا دیوانہ کر دینے والا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم بہت جلد اس بیٹ کے ساتھ گراونڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے،

گرے نکولس کے انسٹاگرام اکائونٹ پر نظر ڈالی جائے تو ان کی پہلی پوسٹ ہی پاکستانی بیٹرز شان مسعود، رضوان اور بابر کی بلا اٹھائے ہوئے لی گئی تصویر ہے،بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی گرے نکولس کمپنی کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ کین ولیمسن اس کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close