ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی) سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تقریباً 16 سال قبل پاکستان میں خریداری کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جو شائقین کرکٹ کی جانب سے پسند کی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے چشمہ اور کالی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور مقامی اسٹورز پر شاپنگ کر رہے ہیں ۔ یہ سال 2006 کی ویڈیو ہے جب ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم پیوش چاولہ کی کپتانی میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور چار میچوں کی ون ڈے سیریز پاکستان آئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close