شاہد آفریدی پی ایس ایل 8میں کونسی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں اپنے ایکشن میں دکھائی دینے سے متعلق بات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ مداح آپ کو آئندہ پی ایس ایل میں کون سی ٹیم میں ایکشن میں دیکھیں گے ؟

جواب میں سابق کپتان مسکرائے اور کہا ‘یار مجھے تو لگ رہا ہے کہ میں تھرڈ امپائر نا بنوں کہیں، ابھی تک مجھے بالکل پتا نہیں ہے کہ میں کس فرنچائز کے ساتھ کھیلوں گا’۔42 سالہ سٹار آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ ‘کوئی بلائے گا تو چلے جائیں گے، پاکستان کے لیے کام کریں گے’۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پی ایس ایل کے لیے پاکستان آنے کو خوش آئند قرار دیا اور اس کے لیے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور موجودہ چیئرمین رمیز راجا کی کاوشوں کو سراہا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘یہ اچھی بات ہے اپنے کھلاڑی دوسرے کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کریں، ہمارے کرکٹرز کو بھی غیر ملکی لیگز کھیلنے جانا چاہیے’۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کا انعقاد 9 فروری سے 19 مارچ 2023ء تک ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں