نسیم شاہ کے ائیرپورٹ پہنچنےپرکیا نعرے لگ گئے؟ ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑی رات گئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ بابر اعظم کے ہمراہ فاسٹ بولر نسیم شاہ، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سمیت ٹیم آفیشلز غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی نسیم شاہ ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو وہاں موجود شائقین نے انہیں دیکھ کر ‘ شیر آیا شیر’کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

مداحوں نے نسیم شاہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔اس کے علاوہ آصف علی، عثمان قادر لاہور جبکہ حارث رؤف اسلام آباد پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ سے شکست ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close