انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہو جانے والے شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ پاکستان واپسی پر ان کے اسکین ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر مشاورت کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ سپنر ابرار احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی، انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close