2048میں پاکستان کا وزیراعظم کون ہو گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی ) ‘بابر اعظم 2048 میں وزیراعظم ہوں گے، خواجہ آصف کی پاکستان کی جیت پر ٹوئٹ۔ خواجہ آصف کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور سیمی فائنل میں اب پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے پہنچنےکے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کاپی پیسٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور سیمی فائنل میں اب پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے جب کہ انگلینڈ اور بھارت دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ٹوئٹ میں مزیدکہا گیا کہ ہم نیوزی لینڈ کو ہرادیں اور انگلینڈ بھارت کو تو 1992 کے ورلڈکپ کے فائنل کی طرح پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے اور اسی طرح انگلینڈ کو ہرا کر 1992 کی تاریخ دہرادیں تو قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم 2048 میں ہمارے وزیراعظم ہوں گے۔ یاد رہے کہ 1992 کا ورلڈکپ پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جیتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close