بابراعظم کو ڈرپوک کپتان قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابراعظم ڈرپوک کپتان ثابت ہوا ہے وہ رسک نہیں لیتا، اسے چھوتے نمبر پر آنا چاہیے تھا۔جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ بنگلا دیش ٹیم کے مسائل پاکستان سے زیادہ ہیں، پاکستانی ٹیم کچھ دیکھنا نہیں چاہتی، بابراعظم کو چھوتے نمبر پر آنا چاہیے تھا، فخر زمان اور رضوان سے اوپننگ کرانی چاہیے تھی۔

 

 

ان کا کہنا تھاکہ بابراعظم ڈرپوک کپتان ثابت ہوا ہے وہ رسک نہیں لیتا، بھارت جنوبی افریقا میچ میں پچ دیکھ کر اچھا لگا، بابراعظم وہ کیوں نہیں کرسکتا جو بھارتی کپتان نے کیا۔عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ کرکٹ میں جب آپ محفوظ کھیلتے ہیں تو دوسری ٹیم قریب نہیں آنےدیتی، ہم ٹی 20 کو بھی ٹیسٹ میچ بنا دیتے ہیں۔معین خان کا کہناتھاکہ آج بنگلادیش نے اچھا کھیلا، 150 رنز کافی ہوتے ہیں، ابھی بھی پاکستانی ٹیم کے پاس چانس ہے، کپتان کو سب سے پہلے قربانی دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ آج جنوبی افریقا کی بیٹنگ اچھی تھی، بھارت ہمیشہ بیٹنگ سے جیتتا ہے، بولنگ سے نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close