جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو شکست، قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں دم توڑ گئیں

پرتھ (پی این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ یہ مقابلہ پرتھ میں ہورہا ہے جہاں اس سے قبل پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

 

 

 

بھارت کی وکٹیں یکے بعد دیگرے پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں،بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، سوریا کمار یادیو نے68 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی نے 12 رنز بنائے۔خیال رہے کہ گروپ 2 میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ جنوبی افریقا 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دوسرا بارش کی نذر ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور پروٹیز کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا تھا۔ دوسری جانب آئی سی سی ٹی توئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں