امپائرز کے متنازعہ فیصلے، پاک بھارت میچ میں امپائرنگ پر ایک اور نامور غیر ملکی کرکٹر کی تنقید

میلبورن (پی این آئی) ورلڈ کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں بھارت نے کو شکست دیدی ، شکست کی بات پرانی ہو چکی ، قومی ٹیم بھی جیت کو بھول کر آئندہ میچز کی تیاری میں مگن ہے لیکن امپائرز کے متنازعہ فیصلوں پر آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

سابق کیوی آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ بھی امپائروں کے فیصلے سے ناخوش نظر آئے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نو بال پر بولڈ ہونے اور 3 رنز بننے پر سوال اٹھا دیا۔گرانٹ ایلیٹ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں محسوس کرتا ہوں ورلڈ کپ کے بعد یہ قانون تبدیل ہو جائے گا ، سب ہی سوچنے پر مجبور ہیں کہ نو بال پر بولڈ ہونے والے کا رن لینے کا قانون تبدیل ہونا چاہئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close